پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2030 تک جا پہنچی

اپ ڈیٹ 08 اپريل 2020 08:22am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے،صوبے بھر میں اس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 2030 تک جا پہنچی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے شکار 15 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2030 ہے،572 تبلیغی جماعت سے منسلک افراد،  زائرین سنٹرز میں 695 افراد، 49 قیدیوں اور 714 عام شہریوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لاہور میں 328، گجرات 93، راولپنڈی 61، گوجرانوالہ 39 اور جہلم میں 30 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد 21، سیالکوٹ اور ڈیرہ غازی خان 18، 18، منڈی بہاؤالدین 15، ننکانہ صاحب اور وہاڑی 13، 13، قصور اور بہاولنگر 9، 9، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ اور سرگودھا میں 6، 6، ملتان 4، رحیم یار خان، میانوالی، بہاولپور اور لودھراں میں 3، 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2 جبکہ شیخوپورہ، اٹک، خوشاب، لیہ اور اوکاڑہ میں کورونا کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔